11 مارچ 2013 - 20:30

صدر ترکی عبداللہ گل نے اپنے دورہ سویڈن کے موقع پر سویڈن کے اخبار "ڈگنس نیہٹر" کو دئے گئے انٹرویو میں یقین کا اظہار کیا ہے کہ سن دو ہزار پچاس تک ترکی یورپ میں اولین معاشی طاقت بن چکا ہوگا۔

ابنا: صدر موصوف کا خیال ہے کہ آئندہ دس سالوں میں ترکی کی معیشت بہت مضبوط ہو جائے گی۔ گیارہ تا تیرہ مارچ صدر ترکی سویڈن کے بادشاہ کی دعوت پر سویڈن کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دو سو افراد پر مشمتل وفد اس دورے میں عبداللہ گل کی ہمراہی کرے گا۔ یہ ترکی کے صدر کا سویڈن کا پہلا دورہ ہوگا۔

.....

/169